اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز کو شکست ہو گئی

یو ایس اوپن چمپئن وکٹوریہ آزارینکا نے پہلے ہی راؤنڈ میں ہرا کر باہر کر دیا

جمعرات 17 ستمبر 2020 16:27

اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز کو شکست ہو گئی
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز کو شکست ہو گئی، یو ایس اوپن چمپئن وکٹوریہ آزارینکا نے پہلے ہی راؤنڈ میں ہرا کر باہر کر دیا، نمبر ون سیمونا ہیلپ نے فاتحانہ انٹری ڈالتے ہوئے اطالوی حریف کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

اٹلی کے کلے کورٹ پر دنیا بھر کی ٹینس اسٹار کے مشکل مقابلے، ریکارڈ تیئس گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز کو بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا سے دو صفر کی بری شکست ہوئی۔

یو ایس اوپن کی چمپئن کا دوسرے راؤنڈ میں امریکا ہی کی صوفیہ کینن سے شیڈول ہے، دوسرے راؤنڈ میں نمبر ون سیمونا ہیلپ کا میزبان ملک کی جیسمین پاؤلینی سے مقابلہ ہوا۔ رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے چھ تین اور چھ چار سے فتح سمیٹی۔دفاعی چمپئن کیرولینا پلیسکووا نے جمہوریہ چیک کی ہموطن باربورا زالاووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔
وقت اشاعت : 17/09/2020 - 16:27:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :