مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 21 ستمبر 2020 13:46

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

فاتح جوڑی نے فائنل میچ میں جریمی چارڈے اور فابرائس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے مینز ڈبلز فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کو 6-4، 5-7 اور 10-8 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
وقت اشاعت : 21/09/2020 - 13:46:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :