انگلش فٹبال کلب ویسٹ ہام کے منیجر اور دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

بدھ ستمبر 22:36

انگلش فٹبال کلب ویسٹ ہام کے منیجر اور دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) معروف فٹبال کلب ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے منیجر اور دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، اس حوالے سے کلب کی انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے، ویسٹ ہام ٹیم کے ٹیم منیجر 57 سالہ ڈیوڈ موئس ، دفاعی کھلاڑی عیسیٰ ڈویپ اور جوش کولن نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورنا سے متاثرہ ٹیم منیجر اور کھلاڑی فوری طور پر ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں اور انہوں نے گھروں میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/09/2020 - 22:36:37

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments