ہاکی کے معاملات میں دلچسپی لے کر اس کھیل کو تباہی سے بچائیں ، قمر ضیاء کی وزیر اعظم سے اپیل

پیر 27 جنوری 2014 14:08

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سابق ہاکی اولمپینز کیترجمان اولمپین گول کیپر قمر ضیاء نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ہاکی کے معاملات میں دلچسپی لے کر اس کھیل کو تباہی سے بچائیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ملک میں یہ کھیل پچھلے کئی سالوں سے بربادی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی رابطے کے وزیر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایچ ایف کے انتخابات ایک ماہ میں دوبارہ کرائے جائیں گے مگر انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

قمر ضیاء نے کہا کہ سابق ہاکی اولمپینز کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا جس میں اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر اعظم کو ملاقات کیلئے خط لکھ دیا اس کے علاوہ مختلف سیاسی قائدین کو بھی ہاکی میں ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلے دو سال تک عالمی ایونٹ میں حصہ نہیں لے گا،اس لئے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت سے کوئی نقصان نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کیلئے تربیتی کیمپ لگائے جائیں، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کے مابین سیریز کا انعقاد کیا جائے،ملک میں زیادہ سے زیادہ ہاکی ایونٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ہاکی کے دونوں گروپوں کو مدعو کر کے ہاکی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کریں۔

وقت اشاعت : 27/01/2014 - 14:08:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :