جرمن شہری فرانزکے نے دنیا کے سخت ترین انسان کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 28 جنوری 2014 13:49

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) جرمن شہری فرانزکے نے دنیا کے سخت ترین انسان کا ٹائٹل جیت لیا میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر اسٹینفورڈ شائر میں ٹف گائے ریس ہوئی تاہم ریس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پہاڑی ٹیلے سے شروع ہونے والی ریس میں کھلاڑیوں کو آگ کے میدان سے گزرتے ہوئے نہروں کو پار کرنا تھا، پھر کیچڑ نے بھی شرکاء کی مہارت کا امتحان لیا۔آخر میں گرتے پڑتے رکاوٹوں سے بھی نمٹنا تھا، سخت ترین مقابلے میں جرمنی کے فرانزکے نے سب کو پیچھے چھوڑ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

وقت اشاعت : 28/01/2014 - 13:49:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :