اٹلی کے فلپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

جمعرات 8 اکتوبر 2020 12:23

اٹلی کے فلپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2020ء) اطالوی سائیکل سوار فلپو گانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 103 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے میلسٹو سے کیمی گلیٹیلو سلانو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 225 کلو میٹر پر محیط تھا۔

میزبان سائیکل سوار فلپو گانا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 225 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 59 منٹ اور 17 سیکنڈز میں طے کرکے پانچواں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریا کے سائیکل سوار پیٹرک کونریڈ نے دوسری جبکہ پرتگال کے سائیکل سوار جوائو المیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی، ایونٹ کا 103واں ایڈیشن رواں سال 9 سے 31 مئی تک شیڈول تھا جو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3.495.8 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 25 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 08/10/2020 - 12:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :