فرانس کے ارنا ڈ ڈامیر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا

جمعہ 9 اکتوبر 2020 12:51

فرانس کے ارنا ڈ ڈامیر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا
روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : فرانسیسی سائیکل سوار ارناڈ ڈامیر نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 103 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے کیسٹرویلاری سے مٹیرا تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جوسیدھا 188 کلو میٹر پر محیط تھا۔

فرنچ سائیکل سوار ارناڈ ڈامیر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 188 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 54 منٹ اور 38سیکنڈز میں طے کرکے چھٹا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کے سائیکل سوار مائیکل میتھیوزنے دوسری جبکہ میزبان سائیکل سوار فابیو فیلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی، ایونٹ کا 103واں ایڈیشن رواں سال 9 سے 31 مئی تک شیڈول تھا جو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3.495.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 25 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 09/10/2020 - 12:51:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :