چین کی قومی خواتین فٹ بال ٹیم اولمپک کے لئے کوالیفائی کرے گی ، جیاسیون

منگل 13 اکتوبر 2020 13:32

چین کی قومی خواتین فٹ بال ٹیم اولمپک کے لئے کوالیفائی کرے گی ، جیاسیون
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : چین کی قومی خواتین فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیا سیون نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم ا?ئندہ سال کے کوالیفائنگ پلے آف میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنائے گی۔جیا سیون نے 2020 چینی فٹ بال ایسوسی ایشن ویمنز سپر لیگ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ا?ئندہ سال فروری میں جنوبی کوریا کے خلاف دو پلے آف میچز کیلئے ٹیم لائن اپ تیار کررہے ہیں۔

جیا سیون نے کہا کہ چینی فٹ بال ایسوسی ایشن ویمنز سپر لیگ سے کھلاڑیو ں کی کارکردگی میں کافی بہترئی ا?ئی ہے اور اس کا فائدہ ٹیم کو جنوبی کوریا کے خلاف کوالیفائنگ پلے ا?ف میں ضرور ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ چینی فٹ بال ایسوسی ایشن ویمنز سپر لیگ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم ٹیم کی کھلاڑیوں کو اپنی تکنیک ، ہم آہنگی اور حکمت عملی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والی لیگ کے میچز میں ٹیم کی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کرنے کے بعد جیا سیون نے کہا کہ ان کے ذہن میں قومی ٹیم کا نیا ماسٹر پلان پہلے ہی موجود ہے ، جو ا?ئندہ سال فروری میں ہونے والے اولمپک کوالیفائر میں آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ لائن اپ پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیم میں نئی کھلاڑیوں کو بھی شامل کریں گے۔جیا سیون نے کہا کہ قومی ٹیم کا دروازہ ہمیشہ ان کھلاڑیوں کے لئے کھلا رہتا ہے جو میچز میں اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جیا سیون نے کہا کہ میں نے پلے آف سے قبل اپنی ٹیم کے لئے تین فیز تربیتی کیمپ کا منصوبہ بنا لیا ہے۔کھلاڑیوں کو لیگ میچز ختم ہونے کے بعد کئی دن کی چھٹی ہوگی۔ اس کے بعد ہمارا بیجنگ کے قریب ڑیانگے قومی تربیتی مرکز میں بنیادی طور پر پہلا تربیتی سیشن ہوگا۔ دوسرا مرحلہ ایک ماہ کا کیمپ ہوگا جس میں غیر مہارت کی تکنیکوں اور تدبیروں پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں ہم کھیل کے لئے گھریلو میدان میں ایکشن میں ہوں گے۔ جیا سیون نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم پلے آف سے قبل غیر ملکی خواتین کی فٹ بال ٹیموں یا مقامی انڈر 17 مردوں کی ٹیموں کے ساتھ متعدد وارم اپ میچ کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 13/10/2020 - 13:32:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :