آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے بیک وقت دو نیشنل ٹیموں کے ایکشن میں ہونے کی مخالفت کر دی

بدھ 14 اکتوبر 2020 15:01

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے بیک وقت دو نیشنل ٹیموں کے ایکشن میں ہونے کی مخالفت کر دی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے بیک وقت دو نیشنل ٹیموں کے ایکشن میں ہونے کی مخالفت کر دی۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے آسٹریلیا کی دو ٹیموں کے ایک وقت میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی مخالفت کی ہے ، اس حوالے سے انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ہے اور کہا کہ دو ٹیموں کے ایکشن میں ہونے سے ڈومیسٹک کرکٹ متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے اگلے برس 22 فروری سے 7مارچ تک نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے جبکہ ان تاریخوں میں آسٹریلیا کا فیوچر پلان ٹور(ایف ٹی پی )کے مطابق دورہ ساوتھ افریقہ تجویز کیا گیا ہے۔جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ انہیں علم ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مالی مسائل کے حل کے لیے انٹرنیشنل ٹورز ضروری ہیں تاہم وہ ایک وقت میں دو انٹرنیشنل ٹیموں کے کھیلنے کے کسی طور پر حق میں نہیں ہیں۔لینگر نے کہا کہ ہم دو ملک نہیں ہیں ، ہم ایک ملک ہیں تو ایک وقت میں ایک ٹیم کو ہی کھیلنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 14/10/2020 - 15:01:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :