ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا ،اجلاس میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا

بدھ 12 فروری 2014 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے سلسلے میں سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف سلیکٹر اظہر خان نے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کواسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد محمد حفیظ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ معین خان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ کپتانوں اور کوچ سے مشاورت کے بعد سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر کے منظوری کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوادے گی۔ امکان ہے کہ دونوں ایونٹس کیلئے ٹیم کا اعلان جمعہ تک کر دیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 12/02/2014 - 22:47:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :