فیصل بینک ٹی 20- کرکٹ کپ دو کوارٹر فائنل مقابلے (کل) کھیلے جائیں گے

جمعرات 13 فروری 2014 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری فیصل بینک ٹی 20- کرکٹ کپ کے دوکوارٹر فائنل مقابلے (کل) جمعہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ اسلام آباد لیپرڈر اور سیا لکوٹ سٹالینز کی ٹیموں کے درمیان دن بارہ بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسیرے میچ میں لاہور لائنز کا مقابلہ ملتان ٹائیگرز سے شام چار بجے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے ہفتہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 16 فروری کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/02/2014 - 20:28:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :