دوسرا کنگز یونایٹڈ فلڈ لائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ یکم نومبر سے شروع ہو گا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:25

دوسرا کنگز یونایٹڈ فلڈ لائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ یکم نومبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) : کنگز یونایٹڈ فٹ سال کلب کے زیراہتمام دوسرا کنگز یونایٹڈ فلڈ لائٹ فٹ سال ٹورنامنٹ یکم نومبر سے لالہ موسی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری منیر احمد نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی انٹر فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنیوالی کلبوں کے عہدیدار اپنی کلبوں کی رجسٹریشن 30 اکتوبر سے قبل کروا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/10/2020 - 13:25:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :