پہلا آل فور ڈسٹرکٹ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل ٹی ٹو نٹی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ

میچ سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے 84 رنز کی بڑی مارجن سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 22:01

پہلا آل فور ڈسٹرکٹ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل ٹی ٹو نٹی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پہلا آل فور ڈسٹرکٹ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل ٹی ٹو نٹی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 بمقام ریلوے کرکٹ گراونڈ کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین اور شہید مرتضیٰ جان سنجرانی کرکٹ کلب دالبندین کے درمیان کھیلا گیا ٹاس جیت کر قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 164 رنز بنائیں جس میں شعیب سیازئی کے شاندار 61 اور ظہور آحمد کے 45 رنز شامل تھے شہید مرتضیٰ جان سنجرانی کرکٹ کلب کی طرف سے مجید ساسولی اعجاز اور عدنان خان دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بعد میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شہید مرتضیٰ جان سنجرانی کرکٹ کلب کے بیٹسمین سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب کے بالروں کے سامنے مکمل طورپر بے بس ہوکر صرف 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب کی طرف سے حاجی صدام حسنی نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ظہور آحمد نے دو سلمان سادگ خلیل زیب اور ناصر رانا ایک ایک وکٹ حاصل کیے اس طرح یہ میچ سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے 84 رنز کی بڑی مارجن سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا بی این پی تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری مصطفیٰ کمال ریکی نے سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں چائے پارٹی دی اس موقع پر ٹیم کے صدر سیف اللہ حسنی محمد بخش بلوچ عمران ثاقب شہزاد ملنگ اور دیگر موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 31/10/2020 - 22:01:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :