دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 8 نومبر 2020 15:01

دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 نومبر 2020ء ) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے کھیلا جا رہا ہے، ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز اور اب پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ٹیم کی شان دار کارکردگی کے پیش نظر اس میچ میں بھی پاکستان کو جیت کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سٹار بلے باز بابر اعظم کی جانب سے بھی ٹی ٹونٹی میں ٹاپ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، پہلے ٹی 20 میچ میں 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ  ساتھ  بابر نے رواں سال ٹونٹی ٹونٹی میں 1 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، بابر مسلسل 2 سال میں 1000 رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، بابر نےگزشتہ سال ٹونٹی ٹونٹی میں 1607 رنز بنائے تھے۔                                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 08/11/2020 - 15:01:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :