ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 201 پر5 کھلاڑی آؤٹ
اتوار 2 مارچ 2014 14:21
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2014ء) ایشیا کپ کے اعصاب شکن مقابلے میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جب کہ 45اوورز کے اختتام پر بھارت کے5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں اور اس نے 201 رنزبنا لئےہیں۔بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر روایتی حریف بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تو ان کی پہلی وکٹ 18 کے رنز پر گری جب شیکر دھون محمد حفیظ کی گیند پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بھارت کی دوسری وکٹ 56 رنز پر گری جب ویرات کوہلی 5 رنز بنا کر عمرگل کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب روہت شرما 56رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، انہیں محمد طلحہ نے آئوٹ کیا .اجنکیا ریہانے کو محمد طلحہ نے آئوٹ کیا ، انہوں نے 23رنز بنائے، دنیش کارتک کو محمد حفیظ نے آئوٹ کیا انہوں نے 23 رنز بنائے.امباتی رئیدو 57 اور رویندرا جدیجا 19 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں.قبل ازیں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج ایشیا کپ کا اہم ترین میچ ہے اور کھلاڑیوں کے پاس کچھ کر دکھانے کا بہترین موقع ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آل پنجاب فلڈ لائٹ سیون سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ بلوچ الیون کلب نے اپنے نام کرلیا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
پنجاب یونیورسٹی میں کڈز اتھلیٹکس ڈے کل منایا جائے گا
-
پہلی پی ٹی ایف انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹرافی میں واپڈا اور پاکستان ایئرفورس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
-
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا