فاسٹ بائولردلبرحسین آسٹریلیا میں کورونا کا شکار

آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کب اور کہاں سے آپ اس وائرس کا شکار ہوجائیں :عاقب جاوید

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 نومبر 2020 11:31

فاسٹ بائولردلبرحسین آسٹریلیا میں کورونا کا شکار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 نومبر 2020ء ) بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر دلبرحسین کا بھی کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا ہے۔ اس بات کا انکشاف لاہورقلندرکے ڈائریکٹرعاقب جاوید نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان کیا۔ 48 سالہ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 رپورٹ مثبت آنے کے بعد دلبر حسین اب چودہ روز کے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم کو کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کب اور کہاں سے آپ اس وائرس کا شکار ہوجائیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ قومی کرکٹرز کو نیوزی لینڈ میں بھی بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ وہاں کے کرونا قوانین سب سے زیادہ سخت ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 14 لاکھ 29 ہزار افراد ہلاک جبکہ 4 کروڑ 21 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔                                                 
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 11:31:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :