انڈر 16 نیشنل گیمز، سکواش ٹیم ایونٹ ٹائٹل خیبر پختونخوا نے جیت لیا

منگل 1 دسمبر 2020 23:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) خیبر پختونخوا نے پنجاب کو دو ایک سے شکست دیکر انڈر 16 نیشنل جونیئر گیمز کا سکواش ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن جان شیرخان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، آرگنائزنگ سیکرٹری منور زمان ، محب الله خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے زیر اہتمام جاری گیمز کا سکواش ایونٹ کا فائنل قمر زمان سکواش کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ فائنل کے پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کے فہد شریف نے پنجاب کے سخی اللہ ترین کو 11-3، 11-4 اور 11-6 سے، دوسرے میچ پنجاب کے انس علی بخاری نے خیبر پختونخوا کے حماد خان کو 11-8، 11-2 ، 8-11 اور 11-8 سے جبکہ آخری سنگل میں خیبر پختونخوا کے مطہر علی نے پنجاب کے محمود محبوب کو 12-14، 8-9، 14-16، 14-14 اور 11-7 سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
وقت اشاعت : 01/12/2020 - 23:32:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :