کرکٹر آصف علی بیٹے کے باپ بن گئے

جارح مزاج بلے باز نے دعاؤں میں یاد رکھنے والے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 دسمبر 2020 12:53

کرکٹر آصف علی بیٹے کے باپ بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 دسمبر 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔آصف علی نے تین دن قبل 25 دسمبر کو اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ آصف علی نےاپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’الحمد اللہ اللہ نے مجھے بیٹے محمد امیر حمزہ کی نعمت سے نوازا ہے، اللہ اسے لمبی زندگی عطا کرے، آصف علی نے دعاؤں میں یاد رکھنے والے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا‘۔

(جاری ہے)

لوگوں کی جانب سے بیٹے کے لیے دعائیں کرنے پر آصف علی نے ایک بار پھر بیٹے کے ساتھ تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے دعائوں کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ کینسر کے باعث دوران علاج انتقال کر گئی تھیں۔ آصف علی کی کم سن بیٹی میں 2019ء کے آغاز میں کینسر کے چوتھے سٹیج کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بیٹی کے علاج کے لیے مئی میں امریکا گئے تھے تاہم ان کی بیٹی دوران علاج انتقال کر گئی تھیں۔ بیٹی کے انتقال کے ڈیڑھ سال بعد آصف علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ اس موقع پر بہت خوش ہیں۔                                                                    
وقت اشاعت : 28/12/2020 - 12:53:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :