شعیب اختر نے سرفراز احمد پر محمد رضوان کو ترجیح دیدی

سابق پیسر نے ٹویٹر پر سوال جواب کے سیشن میں حضرتِ محمد مصطفیٰ ﷺ کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جنوری 2021 16:34

شعیب اختر نے سرفراز احمد پر محمد رضوان کو ترجیح دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جنوری 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے اپنے مداحوں کے لیے ٹویٹر پر سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں بتایا کہ وہ اگلے 20 منٹ مداحوں کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ انہوں نے سوالات کرنے والے صارفین سے کہا کہ وہ اپنے سوال کے ساتھ AsksShoaibAkhtar# لکھیں۔

45 سالہ شعیب اختر نے یہ بھی لکھا کہ وہ تمام سوالوں کا جواب دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ پارس نامی صارف نے شعیب اختر کا بتایا ہوا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انتہائی خطرناک سوال کیا کہ ’سرفراز احمد یا محمد رضوان‘۔ شعیب اختر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’محمد رضوان‘۔

(جاری ہے)

بہترین شخصیت کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ ’میری پسندیدہ شخصیت حضرتِ محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں‘۔

ایک صارف نے دنیا کے تیز ترین پیسر سے سوال پوچھا کہ آپ کی زندگی کا بہترین لمحہ کون سا تھا۔ اس سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ ’اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہترین لمحہ تھا‘۔
موجودہ دور کے بہترین فاسٹ بائولر کے سوال پر شعیب اختر نے کینگرو پیسر مچل سٹارک کو بہترین گیند باز قرار دیا۔
سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز سے متعلق سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ ’آگ‘ ہیں۔
ایک صارف نے یووراج سنگھ کی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ ’یووراج کے لیے چند لفظ‘، اس پر شعیب اختر نے جواب دیا ’ارے واہ‘ ۔
وقت اشاعت : 04/01/2021 - 16:34:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :