سوشل میڈیا صارفین نے شان مسعود کو ’انڈے دینے والی بطخ‘ قرار دیدیا

گذشتہ سال انگلینڈ کیخلاف 156 رنز بنانے کے بعد سے قومی اوپنر 8 اننگز میں سے 4 میں ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 جنوری 2021 13:07

سوشل میڈیا صارفین نے شان مسعود کو ’انڈے دینے والی بطخ‘ قرار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جنوری 2021ء ) شان مسعود فارم سے اتنا زیادہ باہر ہیں جتنا کوئی بلے باز ممکنہ طور پر ہوسکتا ہے ۔ بائیں ہاتھ کے پاکستانی اوپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں کھاتہ نہ کھولا اور اگر اسے ان کی پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹنے کی اننگز کے ساتھ جوڑا جائے تو یہ 3 مسلسل اننگز بن جاتی ہیں جن میں وہ کوئی رن سکور نہیں کرسکے ، سوشل میڈیا صارفین نے شان مسعود کو ’انڈے دینے والی بطخ‘ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 156 رنز بنانے کے بعد سے شان مسعود 8 اننگز میں سے 4 میں ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس 4 میچوں کی 8 اننگز میں انہوں نے 4.13 کی اوسط سے 33 رنز سکور کیے ہیں اور اس دوران ان کا بہترین سکور 18رنز رہا ہے۔ توقع کے عین مطابق شان مسعود کی اس کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کے تیز برسائے جارہے ہیں ۔
 
 
 
 
 
 
 
وقت اشاعت : 05/01/2021 - 13:07:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :