کیوی کپتان کین ولیمسن مین آف دی سیریز اور فاسٹ بائولر جیمی سن بہترین کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار

بدھ 6 جنوری 2021 15:10

کیوی کپتان کین ولیمسن مین آف دی سیریز اور فاسٹ بائولر جیمی سن بہترین کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے و الے کیوی کپتان کین ولیمسن کو مین آف دی سیریز اور فاسٹ بائولر جیمی سن کو بہترین کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ولیمسن نے دوٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ 388رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی ۔ جیمی سن نے دونوں میچوں میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طورپر دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے مجموعی طورپر میچ میں گیارہ اور سیریز میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں ۔
وقت اشاعت : 06/01/2021 - 15:10:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :