ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر نے والا پہلا پاکستانی باؤلر بننا چاہتا ہوں ، سعید اجمل،کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہورہا ہے ، کپتان کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو پوری کر نے کی کوشش کرتا ہوں ، امید ہے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں میچز جیت کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی ،انٹرویو

جمعہ 28 مارچ 2014 22:10

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر نے والا پہلا پاکستانی باؤلر بننا چاہتا ہوں ، سعید اجمل،کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہورہا ہے ، کپتان کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو پوری کر نے کی کوشش کرتا ہوں ، امید ہے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں میچز جیت کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی ،انٹرویو

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر نے والا پہلا پاکستانی باؤلر بننا چاہتا ہوں ، کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہورہا ہے ، کپتان کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو پوری کر نے کی کوشش کرتا ہوں ، امید ہے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں میچز جیت کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 83 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اس طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باوٴلرز میں سعید اجمل کے بعد عمرگل ( 77 وکٹیں ) اور شاہد آفریدی ( 75وکٹیں ) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ جس طرح شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پہلے باوٴلر بنے تھے اسی طرح وہ سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والا پہلا باوٴلر بنناچاہتے ہیں یقینا یہ سنگ میل کافی عرصے سے ان کی نظر میں ہے جس تک وہ جلد سے جلد پہنچنا چاہتے ہیں۔

36 سالہ سعید اجمل چھ سال سے پاکستانی باوٴلنگ اٹیک میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں تاہم انہیں اس بات پر کوئی پریشانی نہیں ہے کہ صرف ان ہی پر بے پناہ توقعات وابستہ کیے جانے پر ان پر بہت زیادہ دباوٴ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنی کرکٹ سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ کپتان انہیں جو بھی ذمہ داری دیتے ہیں وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وہ خود پر کوئی اضافی دباوٴ محسوس نہیں کرتے کہ دوسرے باوٴلرز کامیاب ہورہے ہیں یا نہیں لیکن پاکستانی باوٴلنگ کافی متوازن ہے جیسا کہ اس ٹورنامنٹ میں عمرگل کا ردھم بھی واپس آیا ہے ذوالفقار بابر نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہر کھلاڑی دوسرے کی ہمت بڑھا رہا ہے۔سعید اجمل نے کہاکہ امید ہے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں میچز جیت کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

کرس گیل سے ممکنہ مقابلے کے بارے میں سوال پر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ وہ ہر میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور جو بھی بیٹسمین ان کے سامنے ہوتا ہے وہ ان کا ہدف ہوتا ہے۔انھوں نے کرس گیل یا مارلن سیمیولز کے بارے میں کوئی خاص حکمت عملی کے بارے میں نہیں سوچا بلکہ موقع کی مناسبت سے وہ کپتان اور کوچ کی بنائی گئی حکمت عملی کے تحت باوٴلنگ کرتے ہیں۔

سعید اجمل سے پوچھا گیا کہ عمران طاہر اور امیت مشرا نے ہر میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو دونوں کی کارکردگی آپ کو بھی کچھ کرنے کیلئے اکسارہی ہے؟ تو ان کا جواب تھا کہ وہ ہر میچ میں ایسی کارکردگی کا سوچ کر میدان میں اترتے ہیں جو ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ اگلے میچوں میں وہ میچ وننگ پرفارمنس دیں

وقت اشاعت : 28/03/2014 - 22:10:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :