کشمیر پریمئیر لیگ اور مسلم ہینڈز کے مابین معاہدہ کی تقریب

ہمارا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے،کے پی ایل کے فورم سیہم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے، سپورٹس کو کیرئیر کے طور پر لینا ضروری ہے،کھیلوں کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں،سید جاوید گیلانی

بدھ 6 جنوری 2021 19:18

کشمیر پریمئیر لیگ اور مسلم ہینڈز کے مابین معاہدہ کی تقریب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) کشمیر پریمئیر لیگ اور مسلم ہینڈز کے مابین معاہدہ کی تقریب ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ہینڈ کے سید جاوید گیلانی نے کہا کہ ہمارا مقصد یہی ہے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے،کے پی ایل کے فورم سیہم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے، سپورٹس کو کیرئیر کے طور پر لینا ضروری ہے،کھیلوں کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں،کشمیر کے بہت سے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بنیں گے،میرپور میں مسلم ہینڈ نے کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کر رکھی ہے۔

صدر کشمیر لیگ عارف ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم ہینڈز کے ساتھ ایم او یو سائن کر رہیہیں، پانچ کھلاڑی ہر ٹیم میں شامل ہونگے، ہم ان پانچ کھلاڑیوں کوبھرپورسپورٹ کریں گیاور بہترین تربیت دیں گے،پانچ کھلاڑی جب سینئیر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے تو انہیں بہترین سیکھنے کا موقع ملے گا،ٹیلنٹ کیلئے ٹیکنالوجی کا ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر حکومت سے معاملات بہتر ہو جائینگے اورہماری کوشش ہو گی کہ میچز میرپور اور مظفر آباد میں ہوں۔

اظہر محمود نے کہا کہ کوشش کریں گے ٹرائل صاف و شفاف طریقے سے ہوں، کوئی سفارش نہیں چلے گی، ٹیلنٹ پر سلیکشن ہو گی، میں اسی کو دیکھوں گا، جسمیں ٹیلنٹ ہو گاوہ ٹیم کا حصہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک ٹف جگہ ہیجہاں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی ویژن نظر نہیں آ رہا، ٹیم میں ٹیلنٹ اورس کلز موجود ہیںمگر سلیکشن کو ٹھیک کرنا ہو گا ،ہم ٹیم کو کدھر لے جا رہے ہیں بابر اعظم کے ٹیم میںنہ ہونا بھی سیریز میں شکست کی ایک وجہ ہے مگر اس سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع ملا جو خوش آئند بات ہے ۔

عامر نواب نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کیلئے یہ لیگ بڑی اہمیت کی حامل ہے،یہ معاہدہ کشمیر کے بچوں کیلئے خوشخبری ہے،کشمیر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،ٹیلنٹڈ بچے آگے آئینگے اور پاکستان اور کشمیر کا نام روشن کرینگے۔ملک نوید نے کہا کہ اس آئیڈیا کو لے کر آنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص کر دیہی علاقوں سے کھلاڑیوں کوسامنے لانے پر مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کو کشمیر پرئیمیر لیگ سے ٹیلنٹ ملے گا کے پی ایل کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا اورٹیم کی بہترین سلیکشن کی جائے گی۔

چوہدری شہزاد اختر نے کہا کہ جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے جا رہے ہیں ،آپکی سپورٹ کی ضرورت ہے۔تنویر مغل نے کہا کہ اس لیگ کا فائدہ کشمیر کے بچوں کو ہوگا،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونگے،ہر ٹیم میں کشمیر کے پانچ کھلاڑی جبکہ حتمی گیارہ رکنی ٹیم میں کشمیر کے دو کھلاڑی شامل ہونگے۔ارشد خان تنولی نے کہا کہ یہ معاہدہ خوش آئند ہے،کے پی ایل کی انتظامیہ نے بڑا کام کیا ہے،اظہر محمود نیا ٹیلنٹ سامنے لائینگے۔
وقت اشاعت : 06/01/2021 - 19:18:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :