عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی شخصیت

بدھ 6 جنوری 2021 23:16

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی شخصیت
لزبن۔6 جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2021ء) :دنیا کے بہترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی شخصیت بن گئے۔ رونالڈو کے فالورز کی تعداد 251 ملین ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فٹ بال کی دنیا کے نامور کھلاڑی نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

(جاری ہے)

رونالڈو نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے‘ آپ سب کا بہت شکریہ، آپ لوگ میرے اس سفر کا حصہ ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈ انسٹاگرام پر ایک سپانسر پوسٹ شیئر کرنے کا 10 لاکھ امریکی ڈالر معاوضہ لیتے ہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی شخصیات میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر گلوکارہ آریانا گرانڈے ہیں جن کے 214 ملین فالوورز ہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی تیسری شخصیت ڈوین جانسن ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 210 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 06/01/2021 - 23:16:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :