ورلڈ ٹی ٹونٹی، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

منگل 1 اپریل 2014 18:22

ورلڈ ٹی ٹونٹی، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے ’’مارو یا مرجاؤ‘‘ کے مترادف ہونے والے معرکے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میچ میں دونوں ٹیموں کے لئے اسپنرز بہت ہی اہم کردار ادا کریں گے اور جو ٹیم بھی اسپنرز کو بہتر کھیلے گی وہ ہی کامیاب ہو گی۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم میں عمر گل اور سہیل تنویر جیسے بولرز بھی شامل ہیں جنہوں نے اس طرز کی کرکٹ ميں ہمیشہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے اورہمارے پاس کسی بھی قسم کی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اس لیے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور یہ میچ جیتنا دونوں ٹیموں کے لئے لازمی ہے اس لئے وہ کوشش کریں گے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے سے جنوبی افریقا اور سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں گروپ بی سے بھارت نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا اور پاکستان اب تک کسی بھی ٹی20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے پہلے باہر نہیں ہوا۔

وقت اشاعت : 01/04/2014 - 18:22:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :