بیٹنگ کرتا ہوں تو کپتانی ذہن میں نہیں ہوتی، بابر اعظم

اتوار 24 جنوری 2021 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم کہتے ہیں جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو صرف بیٹسمین بن کر کھیلتے ہیں، کپتانی ذہن میں نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ اچھے کپتان کا مثبت ہونا ضروری ہے، چیلنج دوسروں پر ڈالنے کے بجائے خود لینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان وہ پروفیشنل ہیں، دوستی گرائونڈ سے باہر ہوتی ہے۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلے۔
وقت اشاعت : 24/01/2021 - 14:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :