اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مہران کلب گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 13 فروری 2021 15:30

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مہران کلب گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) اکبر فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مہران کلب گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان کل اتوار کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اکبر فٹ بال کلب کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 15:30:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :