بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز سے شکست دے دی

منگل 16 فروری 2021 14:19

بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز سے شکست دے دی
چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔چنئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیابھارت نے اپنی پہلی اننگز میں روہت شرما کی عمدہ سنچری کی بدولت 329 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے روہت شرما 161، آجنکے رہانے 67 اور ریشب پنٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے چار، اولی اسٹون نے تین جب کہ جیک لیچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بعد ازاں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ بغیر کسی رنز کے گر گئی جب روی برنز کو اشانت شرما نے آؤٹ کیا۔پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز لمبی باری نہیں لے سکا اور پوری ٹیم محض 134 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے پانچ جب کہ اکشر پٹیل اور اشانت شرما نے دو دو کھلاڑیوں کو آٴٹ کیا۔میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگر میں 286 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 482 رنز کا بڑا ہدف دیا۔بڑے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر ایشون کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا اس جیت کے ساتھ بھارت نے چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ ایک ایک سے برابر کر لی ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2021 - 14:19:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :