انگلش کاؤنٹی ایسکس نے نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز جسی رائیڈر کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 23 اپریل 2014 12:51

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء)انگلش کاؤنٹی ایسکس نے نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز جسی رائیڈر کی خدمات حاصل کر لیں۔ رائیڈر رواں سیزن میں تمام طرز کے ٹورنامنٹس میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔ 29 سالہ کیوی بلے باز کی 18 ٹیسٹ، 48 ایک روزہ اور 22 ٹی ٹونٹی میچوں میں اوسط 40.93 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

رائیڈر کو کیریئر کے دوران کئی بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، رواں سال فروری میں شراب نوشی کرنے پر انہیں کیوی ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا جسی رائیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسکس مشہور کلب ہے اس سے معاہدہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے بین الاقوامی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

وقت اشاعت : 23/04/2014 - 12:51:20