جب شعیب اختر نے بھارتی کرکٹرز کو لگاتار دو گیندوں پر بولڈ کیا،22 برس مکمل ہونے پر شعیب اختر نے مختصرویڈیو شیئر کر دی

ہفتہ 20 فروری 2021 20:14

جب شعیب اختر نے بھارتی کرکٹرز کو لگاتار دو گیندوں پر بولڈ کیا،22 برس مکمل ہونے پر شعیب اختر نے مختصرویڈیو شیئر کر دی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2021ء) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بھارت کے دو بہترین بیٹسمینوں راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو لگاتار دو گیندوں پر بولڈ کرنے کے 22 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ تاریخی دن کے 22 برس مکمل ہونے پر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر اس شاندار بولنگ کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔



شعیب اختر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ 22 سال پہلے ،آج کے دن! کیا یادیں ہیں ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ شعیب اختر نے یہ کارنامہ پاکستان اور بھارت کے مابین کولکتہ میں 16 سے 20 فروری 1999 تک کھیلے گئے میچ میں سرانجام دیا تھا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ شعیب اختر کی بہترین کارکردگی کی بدولت 46 رنز سے جیت لیا۔مذکورہ میچ میں شعیب اختر نے پہلے 93 گیندوں میں 24 رنز بنانے والے راہول ڈریوڈ کو کلین بولڈ کیا،ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کے سب سے خطرناک بلے باز سچن ٹنڈولکر میدان میں آئے اور شعیب اختر کی شاندار ان سوئنگ گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

سچن ٹنڈولکر کی وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر نے خوشی کا اظہار بھی نہایت جوش سے کیا تھا کہ وہ خود خوشی کے مارے گراؤنڈ میں ہی ڈھے گئے تھے۔
وقت اشاعت : 20/02/2021 - 20:14:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :