ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مردان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل میچ محمد جواد خان نے چیمپئین ٹرافی اپنے نام کر دی

منگل 23 فروری 2021 20:51

ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مردان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل میچ محمد جواد خان نے چیمپئین ٹرافی اپنے نام کر دی
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مردان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل میچ محمد جواد خان نے چیمپئین ٹرافی اپنے نام کر دی۔ میچ میں محمد جواد خان نے پہلی پوزیشن جبکہ اعزاز خان نے دوسری اور محمد باسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان، ثاقب خان و دیگر سپورٹس شخصیات بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میر بشر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مردان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد مردان میں نوجوانوں کو کھیلوں کا ماحول فراہم کرنا اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے جن قوموں کے کھیل کامیدان آباد ہووہاں کے ہسپتال ویران ہونگے انہوں نے کہا نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جس پر ہم فخر کرتے ہیں اور کھیل کے ذریعے ہی ہم اس قیمتی سرمائے کو ہر قسم کی منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا مردان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔

(جاری ہے)

کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے مردان جو کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا شہر کہلاتا ہے، کھیلوں میں ملک کا نام روشن کریگا۔ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے آخر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میر بشر خان نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں،
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 20:51:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :