ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ ،ماسٹر پینٹس اور ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی ٹیموں کی کامیابی

منگل 2 مارچ 2021 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پہلے ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء میں دو میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم ماسٹر پینٹس اور ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ پہلے میچ میں ٹیم ماسٹر پینٹس اور ری مائونٹس کے درمیان زبردست میچ ہوا کو 5-5 گول سے برابر ہوا مگر ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا جس پر ٹیم ماسٹر پینٹس نے یہ میچ 5.5-5 سے جیت لیا۔

ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے تین، ممتاز عباس نیازی اور جان کروز لوساڈا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ٹیم ری مائونٹس کی طرف سے اگناسیو نیگری نے چار جبکہ ویری انٹونیو نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ٹیم ڈی ایس پولو /اے ایس سی نے حسام علی حیدر کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیوایج /رضویز کو 10-7.5 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پولو /اے ایس سی کی طرف سے حسام علی حیدر اور میکسویل کارلٹن نے پانچ پانچ گول سکور کیا۔

ٹیم نیوایج /رضویز کی طرف سے سلواڈور ایلاوا اور سلوڈور جورٹیجی نے تین تین جبکہ عدنان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ دوپہر دو بجے ایف جی پولو کا مقابلہ بی این پولو سے جبکہ سہ پہر تین بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے جبکہ سہ پہر چار بجے ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ٹیم رسالہ سے سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 02/03/2021 - 20:48:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :