برازیل میں خاتون ریفری نے دھوم مچادی

منگل 13 مئی 2014 11:52

برازیل میں خاتون ریفری نے دھوم مچادی

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء)برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ سے قبل خاتون ریفری فرنانڈا کولمبو یولینا نے دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

انھیں حال ہی میں فیفا کی جانب سے برازیلین فٹبال کنفیڈریشن کی ریفری کمیٹی کا آفیشل اسٹیٹس حاصل ہوا ہے، وہ گذشتہ روز ایٹلٹکو منیرو اور کروزیرو کے درمیان میچ میں بھی سائیڈ لائن پر دوڑتی ہوئی دکھائی دیں، وہ اس شعبے میں بھی تیزی سے اپنی شناخت بنا رہی ہیں، ماڈل دکھائی دینے والی فرنانڈا دن میں ایک جم میں ٹرینر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں، انھوں نے کہاکہ فیفا کا اسٹیٹس میرے کیریئر میں ایک اگلے قدم کی مانند ہے۔

یہ اس شوق اور جذبے کا صلہ ہے جو کھیل کے حوالے سے میں نے دکھایا، میرے لیے یہ ایک بہت بڑی فتح ہے۔ واضح رہے کہ فٹبال میں تیزی سے خواتین آفیشلز آرہی ہیں، پرتگیز منیجر ہیلینا کوسٹا بھی گذشتہ ہفتے ایک کلب کی پہلی خاتون باس بنی تھیں، اسی طرح اٹلی کی ایک آفیشل الینا ٹیمبانی بھی ریفری بن چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/05/2014 - 11:52:10