بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی حمایت کا پہلا فائدہ اٹھالیا

منگل 13 مئی 2014 16:31

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی حمایت کا پہلا فائدہ اٹھالیا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی حمایت کا پہلا فائدہ اٹھالیا۔ بھارتی ٹیم آئی پی ایل کے بعد مختصر سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگال کا جادو اثر کرگیا، کرکٹ کے چوہدری بھارت نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم آئی پی ایل کے بعد مختصر سیریز کیلئے بنگلہ دیش جائیگی جہاں تین ون ڈے پر مشتمل سیریزکھیلی جائے گیپہلا ون ڈے 15، دوسرا 17 اور تیسرا 19جون کوہوگا۔

کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی نے آرام کی غرض سے دورے سے معذرت کرلی۔ روی چندرن ایشون اور روہت شرما کے نام ٹیم کی قیادت کیلئے زیر غور ہیں۔ بنگلہ دیش کے مختصر دورے کے بعد بھارتی ٹیم بائیس جون کوڈھائی ماہ کے طویل دورے پرانگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔

وقت اشاعت : 13/05/2014 - 16:31:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :