جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل فٹ ، رواں ماہ شیڈول فرنچ اوپن ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کیلئے بے تاب ہوں ، رافیل نڈال

جمعرات 15 مئی 2014 16:37

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء)ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کہا ہے کہ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل فٹ ہیں، رواں ماہ شیڈول فرنچ اوپن ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سپینش سٹار نے کہا کہ وہ اپنی حالیہ فارم اور کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں، فرنچ اوپن ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت وہ جسمانی طور پر کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اسلئے میرا دل کہتا ہے کہ میں فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لوں گا۔

وقت اشاعت : 15/05/2014 - 16:37:01