اینڈی مرے، جریمی چارڈے، ٹومی ہاس اور میلوز راؤنک روم ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 16 مئی 2014 16:45

روم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) اینڈی مرے، جریمی چارڈے، ٹومی ہاس اور میلوز راؤنک پیش قدمی بڑھاتے ہوئے روم ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سٹانسلاس واورینکا اور جوویلفریڈ تسونگا شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرجن ملزر کو سٹریٹ سیٹس میں سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

جریمی چارڈے نے ایون ڈوڈگ کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے ٹومی ہاس نے سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ میلوز راؤنک نے حریف فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈتسونگا کو زبردست مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 16/05/2014 - 16:45:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :