6 قومی باکسرز تربیت کیلئے قازقستان جائیں گے،قومی کھلاڑیوں کو آستانہ بھجوانے بارے ایشین کنفیڈریشن کے صدر غفور رحموف سے تفصیلی بات چیت ہوچکی ہے ،محمد اکرم خان

اتوار 18 مئی 2014 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) قومی 6باکسر تربیت کیلئے آستانہ، قازقستان جائینگے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان نے بتایا کہ آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے اسلام آباد میں کھیلی جانے والی قومی رینکنگ باکسنگ چمپئن شپ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے چالیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائیگا جس کے دوران فارن کوچ ان میں سے شاندار کارکردگی دکھانے والے چھ باکسرز کو قزاقستان تربیت کیلئے بھیجنے کی سفارش کریگا۔

محمد اکرم خان نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو قزاقستان کے شہر آستانہ بھجوانے کے حوالے سے ایشین کنفیڈریشن کے صدر غفور رحموف سے تفصیلی بات چیت ہوچکی ہے اور اس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی ہے اور آستانہ میں پہلے ہی چھ ملکوں کے باکسرز تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/05/2014 - 16:22:40