پاکستان کی بھارت کو دوستانہ فٹبال میچ کھیلنے کی دعوت

جون، اگست اور ستمبر میں دوستانہ میچز کھیلنے کی ونڈو موجود ،بھارت کی جانب سے جواب ملنے کے بعد وینیو کا فیصلہ ہوگا: پی ایف ایف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 مارچ 2021 13:22

پاکستان کی بھارت کو دوستانہ فٹبال میچ کھیلنے کی دعوت
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مارچ 2021ء ) پاکستان کا بھارت کو کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنے کا پیغام، امن کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے بھارت کو دوستانہ فٹ بال میچ کھیلنے کی دعوت بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے صدر ہارون ملک کی جانب سے بھارت کو دوستانہ فٹ بال میچ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق جون، اگست اور ستمبر میں دوستانہ میچز کھیلنے کی ونڈو موجود ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے جواب ملنے کے بعد وینیو کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2018ء میں آخری مرتبہ ٹکرائی تھیں ،بھارتی ٹیم اس وقت فیفا رینکنگ میں 104 ویں اور پاکستانی ٹیم 200ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ دیگر ایشیائی ممالک کو بھی دوستانہ میچز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 23/03/2021 - 13:22:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :