سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے قومی اسپورٹس پالیسی کے بارے میں سینٹ کی پاس کردہ قرارداد کا خیر مقدم

منگل 20 مئی 2014 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اسامہ قادری نے سندھ اولمپک ایسوسی کے عہدید اران کی طرف سے ممبران سینٹ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے قومی اسپورٹس پالیسی کے بارے میں ہر سطح پر نافذ کرنے اور نظر انداز کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی سفارشات بھی کی ہیں خاص طور پر سینیٹر فرحت اللہ بابر اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے سید عارف حسین جو کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خود ساختہ صدر بنے ہوئے ہیں کے خلاف قانونی کاراوائی کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن قومی اسپورٹس پالیسی کی ہر سطح پر نفاذکے لئیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور مطالبہ کرتی ہے کہ مفاد پرست عناصر جو کہ غیر قانونی و متوازی اسپورٹس ایسوسی ایشنز بنا کرصوبہ سندھ میں کھیلوں میں سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن رہے ہیں اور کھیلوں کی تنظیموں میں انتشار اور تباہی کا باعث بننے والے عناصر پر تاحیات پابندی کی سفارش کرتی ہے تاکہ آئندہ کسی کو کسی بھی سطح پر کھیلوں میں سیاست کرنے کی ہمت نہ ہو۔

وقت اشاعت : 20/05/2014 - 17:45:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :