قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

پیر 15 اپریل 2024 13:47

قومی نیٹ بال چیمپئن شپ  27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی سترہ ، سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر، ایلیٹ اکیڈمی، کائوسمپولیٹین روز اکیڈمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں. چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 26 جون کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 30 جون کو منعقد ہونگے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 15/04/2024 - 13:47:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :