نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 25 مارچ 2021 14:37

نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائیگا
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2021ء) نیوزی لینڈاور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل 26مارچ کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا ،نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ (کل)26مارچ کو کھیلا جائیگا ، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگااور نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق دوپہر دو بجے میچ شروع ہوگا ۔یاد رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد دونوںڈ ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائیگی ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28مارچ کو ہملٹن ، دوسرا تیس مارچ کو نپیئر اور تیسرا میچ یکم اپریل کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 25/03/2021 - 14:37:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :