ویں مسٹر پاکستان اینڈ جونیئر مسٹر پاکستان کے لئے دو زورہ تن سازی کے مقابلے 27 مارچ سے شروع ہو نگے

جمعہ 26 مارچ 2021 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 69 ویں مسٹر پاکستان اینڈ جونیئر مسٹر پاکستان کے لئے دو زورہ تن سازی کے مقابلے 27 مارچ سے کوئٹہ میں شروع ہو نگے، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے تن ساز چار کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں مسٹر پاکستان،جونیئر مسٹر پاکستان، مسٹر فٹنس فیزیکیو اورماسٹر مسٹر کے مقابلے شامل ہیں اور تن سازی کے فائنل مقابلے 28 مارچ کو ہونگے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 26/03/2021 - 13:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :