انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف

ہفتہ 24 مئی 2014 20:32

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء)انگلش میڈیا نے پاک انگلینڈ سیریز میں پاکستانی دو پلئیرز کو ہونیوالی فکسنگ کی آفرز کا بھانڈا پھوڑ دیا ، دونوں کھلاڑیوں نے پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔برطانوی اخبار کے مطابق دو ہزار بارہ میں ہونیوالی یو اے ای سیریز میں پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو فکسنگ کرنے کی پیش کش کی گئی ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بکیز نے 2012ء کے دبئی میں کھیلے گئے میچ سے قبل رابطہ کیا ۔ شاہد آفریدی اور عمر اکمل نے اس بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ اور پی سی بی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا ۔ پاک انگلینڈ سیریز کے دوران عمر اکمل اور شاہد آفریدی کو علیحدہ علیحدہ فکسنگ کرنے کی پیشکش کی گئیں جسے دونوں کرکٹرز نے ٹھکرا دیا تھا۔

اس خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں.

وقت اشاعت : 24/05/2014 - 20:32:12