وین رونی ہل سٹی کے خلاف میچ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے

اتوار 25 مئی 2014 13:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) مانچسٹر یونائٹیڈ کے وین رونی انجری کی سبب انگلش پریمیئر لیگ میں ہل سٹی کیخلاف ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے قائم مقام مینجر ریان گگز کے مطابق وین رونی گروئن انجری کا شکار ہیں انہیں صحت یاب ہونے کیلئے کچھ وقت لگے گا جس کی وجہ سے وہ ہل سٹی کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکتے۔

وقت اشاعت : 25/05/2014 - 13:31:06