میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

جمعرات 2 مئی 2024 11:55

میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی  فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔آئیگا سویٹیک ، میڈیسن کیز،ایلینا رائباکینا اور آرینا سبالینکا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں خواتین سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک ، امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز،قزاخستان کی ٹینس سٹار ایلینا رائباکینا اور بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آئیگا سویٹیک کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز سے ہوگا۔قزاخستان کی ٹینس سٹار ایلینا رائباکینا کا مقابلہ بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا سے ہوگا۔ \932
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 11:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :