ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، راولپنڈی کی ٹیم چناؤ کیلئے ٹرائلز کل ہوں گے

پیر 26 مئی 2014 14:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء) راولپنڈی ریجنل سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، راولپنڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز (آج) منگل کو صبح دس بجے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونگے۔ ٹرائلز میں راولپنڈی ضلع بھر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی میں ندیم عباسی، جاوید حیات اور منصوب الہٰی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زہراہتمام راولپنڈی ریجنل سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 5 جون سے شروع ہوگا جس میں راولپنڈی، اٹک، میانوالی، چکوال، جہلم اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں-

وقت اشاعت : 26/05/2014 - 14:51:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :