انڈین پریمیئر لیگ، پلے آف مرحلے کا آغاز کل ہوگا

پیر 26 مئی 2014 14:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مئی 2014ء)انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز (آج) منگل سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پلے آف مرحلے کا پہلا میچ (آج) منگل کو ٹورنامنٹ کی دو ٹاپ ٹیموں کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مابین ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم جون کو ہوگا۔

وقت اشاعت : 26/05/2014 - 14:51:38