رونالڈو نے 17 گول کرکے نئی تاریخ رقم کر دی

منگل 27 مئی 2014 11:47

رونالڈو نے 17 گول کرکے نئی تاریخ رقم کر دی

لزبن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2014ء) کرسٹیانو رونالڈو نے 17 گول کرکے یوئیفا میں نئی تاریخ رقم کر دی، مجموعی طور پر لیونل میسی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برابری بھی اختیار کر لی ہے۔ پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف ایک گول داغ کر ایونٹ میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 17 تک کر لی ہے جو کہ کسی ایک ایونٹ میں کسی بھی پلیئر کی جانب سے داغے جانے والے سب سے زیادہ گول ثابت ہوئے۔

ان سے قبل بارسلونا کے ارجنٹائنی سٹار لیونل میسی نے 2011-12ء سیزن میں 14 گول بنائے تھے تاہم موجودہ سیزن میں رونالڈو کے بعد فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کے سوئیڈش پلیئر ابراہیمووک زلاٹن 10 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ میسی اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ڈیگو کوسٹا نے یکساں طور پر 8،8 گول بنائے۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی کے اگیورو اور ڈورٹمنڈ کے لیوانڈوسکی نے 6،6 گول سکور کئے۔

گزشتہ شب اختتام پذیر ہونیوالے سیزن میں ڈورٹمنڈ کے ریوس، مانچسٹر سٹی کے نیگریڈو، یووینٹس کے ویڈال، رئیل میڈرڈ کے گیراتھ بیل اور کریم بینزیما نے 5،5 گول داغے۔ دوسری جانب یوئیفا میں مجموعی طور پر 71 گول بنانے کا ریکارڈ رئیل میڈرڈ اور ایف سی شالکے کے سابق پلیئر رال گونزالز کو ہی حاصل ہے لیکن موجودہ سیزن کی پرفارمنس کے بعد لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 67،67 سے برابر ہو گئی ہے۔

ڈچ فٹبالر روڈ وان نیسٹلروئے 56 گولز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔


لزبن: (آن لائن) پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کیخلاف ایک گول داغ کر ایونٹ میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 17 تک کر لی ہے جو کہ کسی ایک ایونٹ میں کسی بھی پلیئر کی جانب سے داغے جانے والے سب سے زیادہ گول ثابت ہوئے۔

ان سے قبل بارسلونا کے ارجنٹائنی سٹار لیونل میسی نے 2011-12ء سیزن میں 14 گول بنائے تھے تاہم موجودہ سیزن میں رونالڈو کے بعد فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کے سوئیڈش پلیئر ابراہیمووک زلاٹن 10 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ میسی اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ڈیگو کوسٹا نے یکساں طور پر 8،8 گول بنائے۔ مانچسٹر سٹی کے اگیورو اور ڈورٹمنڈ کے لیوانڈوسکی نے 6،6 گول سکور کئے۔

گزشتہ شب اختتام پذیر ہونیوالے سیزن میں ڈورٹمنڈ کے ریوس، مانچسٹر سٹی کے نیگریڈو، یووینٹس کے ویڈال، رئیل میڈرڈ کے گیراتھ بیل اور کریم بینزیما نے 5،5 گول داغے۔ دوسری جانب یوئیفا میں مجموعی طور پر 71 گول بنانے کا ریکارڈ رئیل میڈرڈ اور ایف سی شالکے کے سابق پلیئر رال گونزالز کو ہی حاصل ہے لیکن موجودہ سیزن کی پرفارمنس کے بعد لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 67،67 سے برابر ہو گئی ہے۔ ڈچ فٹبالر روڈ وان نیسٹلروئے 56 گولز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Sports/223259#sthash.baM2u4Rr.dpuf
وقت اشاعت : 27/05/2014 - 11:47:08