کمار دھرمداسا اور بروسی آکسنفورڈ آئی پی ایل سات فائنل میچ میں امپائرنگ کریں گے

بدھ 28 مئی 2014 14:41

نئی دہلی /کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) نے رواں آئی پی ایل سات کے کوالیفائرز، ایلیمنیٹر اور فائنل میچ کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کے روشن مہاناما میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سری لنکا کے روشن مہاناما میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ دوسرے کوالیفائر میچ میں دھرماسینا اور روڈ ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ ایلیمنیٹر میچ میں آکسنفورڈ اور ونیت کلکرنی آن فیلڈ ایمپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ فائنل میچ میں کمار دھرمداسا اور آسٹریلیا کے بروسی آکسنفورڈ آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے

وقت اشاعت : 28/05/2014 - 14:41:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :