مصباح الحق عمران سے بہتر کپتان ، سعید اجمل کے بیان پر کرکٹ حلقوں میں بحث، مصباح الحق کو ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں بطور کپتان عمران خان پرواقعی برتری حاصل ہے ، کرکٹ ویب سائٹ ،عمران کی قیادت میں قومی ٹیم نے 139 میچ کھیل کر 75 میں کامیابی حاصل کی ،شرح 55.92 فیصد رہی،مصبا ح کی کپتانی میں ٹیم 71 میچوں میں میدان میں اتری، 39 میں فاتح رہی، کامیابی کی شرح 57.14 فیصد ہے

اتوار 1 جون 2014 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کی طرف سے مصباح الحق کو عمران خان سے بہتر کپتان قرار دینے پر کرکٹ کے حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مصباح الحق کی ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں بطور کپتان کامیابی کی شرح عمران خان سے واقعی بہتر ہے ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں 139 ایک روز میچ کھیلے جن میں 75 میچوں میں اسے کامیابی حاصل ہوئی اور 59 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ایک میچ ٹائی اور 4 بغیر نتیجہ کے ختم ہوئے اس طرح عمران خان کی کپتانی میں ون ڈے میچوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا تناسب 55.92 رہا جبکہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم 71 میچوں میں میدان میں اتری ان میں سے 39 میچوں میں پاکستانی ٹیم فاتح رہی جبکہ 29 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دو میچ ٹائی اور ایک بغیر نتیجے کے ختم ہوا اس طرح ون ڈے میچوں میں مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم کی کامیابی کا تناسب 57.14 فیصد رہا ۔ اسی طرح ٹیسٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں 48 میچ کھیلے جن میں سے 14میں کامیابی حاصل ہوئی کامیابی کا تناسب 16.66 فیصد رہا ۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر 27 میچ کھیل کر 12 میں کامیابی حاصل کی اور کامیابی کی شرح 25.92 فیصد رہی ۔

وقت اشاعت : 01/06/2014 - 14:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :